• 27 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

قرض سے نجات اور غناء کی دعا

حضرت عائشہ ؓ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خادم کے تقاضا پر آپؐ نے یہ دعا سکھائی:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرشِ الْعَظِیمِ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیءٍ مُنْزِلَ التَّورَاۃِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَالْقُرآنِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰی اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیءٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیءٌ وَاَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیءٌ وَاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیءٌ وَاَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُونَکَ شَیءٌ اِقضِ عَنِّی الدَّینَ وَ اَغنِنِی مِنَ الْفَقْر

(مسلم کتاب الذکر)

ترجمہ: اے اللہ! سات آسمانوں کے ربّ اور بڑے عرش کے ربّ! اے ہمارے ربّ اور ہر چیز کے ربّ!تورات وانجیل اور قرآن کے نازل کرنے والے!دانے اور گٹھلی کے پھاڑنے والے! مَیں ہر اس چیز کے شر سے جو تیرے قبضۂ قدرت میں ہے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ تو ہی اس کی پیشانی کو پکڑنے ولا (یعنی اس پر غالب) ہے تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور تو ہی آخر ہے اور تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں۔اور تو ہی ظاہر ہے اور تیرے اوپر کوئی چیز نہیں تو ہی مخفی بھی ہے اور تیرے سے ورے کوئی چیز نہیں۔ تو ہی میرا قرض پورا کر دے اور مجھے فقر وغربت سے غنا بخش دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ145)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مارچ 2023