• 25 اپریل, 2024

گیمبیا میں قومی یوم صفائی

مؤرخہ 28؍ جنوری 2023ء بروز ہفتہ کو گیمبیا میں ملکی سطح پر یوم صفائی منایا گیا۔ جس میں حکومتی عہدیداران کی طرف سے ملک کے تمام شہریوں کو اس میں شمولیت کی تلقین کی گئی۔

جماعت احمدیہ جوکہ ملکی قوانین اور ہدایات پر سب سے پہلے عمل کرنے والی ہوتی ہے۔چنانچہ اسی جماعتی روایت کو جاری رکھتے ہوئے گیمبیا کے ایک ریجن لوئر ریور ریجن میں خدام، اطفال اور ناصرات نے یوم صفائی منایا اور اپنی حب الوطنی کا عملی اظہار کیا۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذٰلک

ریجن میں چار مختلف جماعتوں میں مقامی معلمین اور قائدین کی مدد سے خدام و اطفال و ناصرات نے مختلف مقامات کی اجتماعی صفائی کی۔

ایک مجلس مانساکونکو میں خدام واطفال نے جماعتی سکول، طاہر احمدیہ مسلم سینئر سیکینڈری سکول کے تمام واش رومز و ٹائلٹس دھوئے اور سکول میں موجود مسجد کی بھی تفصیلی صفائی کی۔جبکہ ناصرات نے صدر لجنہ کی نگرانی میں مشن ہاؤس کے اندرونی حصہ کی صفائی کی۔

ایک مجلس یوروجولا میں اطفال نے مقامی معلم صاحب کے ساتھ مل کر سڑک، گاؤں کے پانی کی رسائی کی جگہ، مشن ہاؤس اور مسجد کی صفائی کی۔

ایک مجلس سینچو جیگنڈی میں خدام اور اطفال نے کی صفائی کی اور گاؤں کے اندر اور گاؤں کے چاروں اطراف کواچھی طرح صاف کیا۔

اسی طرح ایک مجلس سینچو گُنڈو میں بھی خدام و اطفال نے معلم صاحب کی نگرانی میں وقار عمل میں حصہ لیا اور سڑک سے مشن ہاؤس جانے والے راستہ کی اور گردو نواح کی صفائی کی۔

ان تمام جگہوں میں کل 44 خدام، 32 اطفال اور32 ناصرات نے حصہ لیا۔ یوں مجموعی تعداد108 رہی۔ جبکہ وقار عمل کا دورانیہ کل ملا کر ساڑھے پانچ گھنٹے رہا۔

احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ ادنیٰ کاوش قبول فرمائے اور مزید خدمت کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل آئن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ