• 8 مئی, 2024

اطلاعات اعلانات

دن کیسے گزارتے ہیں

’’حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے نام اپنے پیغام مؤرخہ27مارچ 2020ء کو ’’ان ایّام میں دن کیسے گزارا جائے‘‘ کے بارہ میں بعض پوائنٹس دیئے تھے۔ ان پوائنٹس کی روشنی میں روزنامہ الفضل لندن آن لائن میں دوستوں کے بہت اہم مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ خاکسار کا ایک اداریہ بعنوان ’’آج کل دن کیسے گزارا جائے‘‘ مؤرخہ6۔اپریل2020ء کو شامل اشاعت ہو چکاہے۔

اس اعلان کے ذریعہ تمام قارئین الفضل سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اختصار سے ’’دن کیسے گزارتے ہیں‘‘ پر نوٹ لکھ کر بھجوائیں۔وہ شاملِ اشاعت کیا جائے گا تاکہ جماعت کے دیگر دوست بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ