رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۹﴾
(آل عمران: 9)
ترجمہ:اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑ ھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمىں ہداىت دے چکا ہو اور ہمىں اپنى طرف سے رحمت عطا کر یقیناً تو ہى ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔
یہ قرآن مجید کی افضل دعائے رحمت ہے۔
بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسلسل ہمیں دعاؤں اور اپنی عبادتوں کا معیار بلند کرنے کی طرف توجہ دلارہے ہیں۔ آپ نے نئے سال 2022ء کے آغاز پر دعاؤں کی تحریک کی اور اس دعا کے بکثرت پڑھنے کی بھی تحریک فرمائی۔ آپ فرماتے ہیں:
کل ان شاءاللہ نیا سال بھی شروع ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آنے والے سال کوافرادِ جماعت کے لئے، جماعت کے لئے من حیث الجماعت ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے، ہر قسم کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے اور دشمن کے جو جماعت کے خلاف جو منصوبے ہیں ہر منصوبے کو خاک میں ملا دے۔ حضرت مسیحِ موعودؑ سے جو اللہ تعالیٰ نے وعدے کئے ہیں، ان وعدوں کو ہم بھی اپنی زندگیوں میں کثرت سے پورا ہوتا ہوا دیکھیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ یہ نظارے بھی دکھائے۔ پس بہت دعائیں کرتے رہیں، نئے سال میں دعاؤں کے ساتھ داخل ہوں۔۔۔۔۔۔ یہ دعائیں بھی درود شریف اور استغفار کے علاوہ کثرت سے پڑھا کریں کہ رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۹﴾
(خطبہ جمعہ فرمودہ 31 دسمبر 2021ء)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)