• 25 اپریل, 2024

جلسہ ہائے مسیح موعودؑ  منعقدہ ویسٹرن اے ریجن، کینیا

اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اور آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اس دور میں بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے اپنے پیارے مسیح اور امام مہدی کو مبعوث فرمایا ہے۔ اس با برکت ذات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے جماعت احمدیہ ہر سال مارچ کے مہینہ میں جلسہ ہائے مسیح موعودؑ منعقد کرتی ہے۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی ویسٹرن اے ریجن کو اپنی جماعتوں میں اس پروگرام کی مناسبت سے جلسہ ہائے مسیح موعودؑ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ کل 7 جلسے ہوئے جن میں حاضری 351 رہی۔ ان جلسوں کی تفصیلی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

1۔ شیانڈا

Shianda جماعت احمدیہ شیانڈا کواپنا جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 27 مارچ بروز اتوار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت و نظم کے بعد چار تقاریر ہوئیں جن میں مسیح موعودؑ ڈے کی اہمیت، 23 مارچ 1889 کی تاریخ، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول اور بطور احمدی ہماری ذمہ داریاں کے عناوین پر روشنی ڈالی گئ۔ اس جلسہ کی حاضری 102 رہی جن میں 2 مہمان بھی شامل تھے۔

2۔ ایلوامینی

Elwaminyi ایلوامینی جماعت میں بھی جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 27 مارچ بروز اتوار کو سہ پہر 3بجے منعقد ہوا۔ تلاوت قرآنِ مجید اور ترانہ کے بعد دو تقاریر ہوئیں جن میں حضرت مسیح موعودؑ کا زمانہ قبل از دعویٰ اور دعوت الی اللہ کی اہمیت کے مو ضوع پر روشنی ڈالی گئ۔ اس جلسہ کی حاضری 43 رہی۔

3۔ بوہورو

Buhuru بوہورو جماعت کواپنا جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 26 مارچ بروز ہفتہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت و نظم کے بعد احبابِ جماعت کو حضرت مسیح موعودؑ کی عبادتِ الہی کو بیان کر کے بطور احمدی اللہ تعالیٰ سے پختہ اور زندہ تعلق پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئ۔ اس پروگرام میں 38 احباب شامل ہوئے۔

4۔ شٹاؤ، کاکامیگا

Shitao Kakamega شٹائو، کاکامیگا جماعت میں جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 25 مارچ بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن اور جماعت احمدیہ کی ترقی محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے وابستہ ہے کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔ اس جلسہ کی حاضری 33 رہی۔

5۔ سنوکو

Sinoko سنوکو جماعت احمدیہ سینوکو میں بھی جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 25 مارچ بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ منعقد ہوا۔ تلاوت وقصیدہ کے بعد دس شرائط بیعت اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر تقریر ہوئ۔ اس پروگرام میں 37 احباب شامل ہوئے۔

6۔ ایشیبیمبی

Eshibimbi ایشیبیمبی جماعت میں جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 26 مارچ بروز ہفتہ منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا مشن اور حضرت مسیح موعودؑ کا عشقِ الہی کے عناوین پر دو تقاریر ہوئیں۔ اس جلسہ کی حاضری 26 رہی۔

7۔ شیبینگا

Shibinga شیبینگا جماعت میں جلسہ مسیح موعودؑ مورخہ 30 مارچ بروز بدھ کو منعقد ہوا۔ تلاوت قرآنِ مجید اور نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں جن میں حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت اور حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعے روحانی انقلاب کے مو ضوع پر روشنی ڈالی گئ۔ اس جلسہ میں 72 احباب شامل ہوئے۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے مثبت نتائج نکالے اور سب احباب کے ایمان و ایقان میں اضافہ کا باعث بنائے اور دوسروں کو بھی جلد اس عافیت کے حصار میں آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: بشارت احمد ملک۔ مبلغ سلسلہ ویسٹرن اے ریجن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ