• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 13 جون 2020ء

چین میں  کورونا  نے دوبارہ سر نکال لیا/ہندوستان میں متأثرین کی تعداد 3 لاکھ ہوگئی/برازیل میں اموات برطانیہ سے بھی زیادہ ہوگئیں/نیوزی لینڈ میں 22 ہزار افراد نے میچ دیکھا/ایرانی صدر کی عوام کو احتیاط کرنے کی تنبیہہ/شاہد آفریدی کو کورونا ہوگیا/پاکستان میں  1300 مقامات  سیل کردئے گئے/برٹش ایر ویز کو تنقید کا سامنا/کانگو میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر کی کوشش/ماریشس میں ساحل سمندر کھل گئے/افریقی ملک Sahel کیلئے 186 ملین ڈالرز کی امداد/گھانا میں کیسز میں اضافہ/زیمبیا میں کورونا سے متأثرین کی تعداد بڑھنے لگی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :76لاکھ70ہزار                     اموات: 4لاکھ26ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,638,525
یورپ 2,358,953
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 737,641
جنوب مشرقی ایشیا 439,348
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 196,715
افریقہ 161,254

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 2010391 113757 21745 947
  برطانیہ 291413 41279 1266 151
  برازیل 802828 40919 30412 1239
  ہندوستان 308993 8884 11458 386
  روس 511423 6715 8987 183
  ترکی 174023 4763 987 17
  پاکستان 132405 2551 6884 88
  انڈونیشیا 36406 2048 1111 48
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 25 ہزار
اموات: 6 ہزار
                                                                       (africanews)

  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  مصر 41303 1422 1577 27
  جنوبی افریقہ 61957 1354 3147 70
  الجیریا 10698 751 109 10
  نائجیریا 14554 387 681 5

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد36لاکھ 40ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ48ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ46ہزار ہے۔جبکہ  میں روس  2 لاکھ74ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 37ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں5ہزارکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین کے دارلحکومت میں کورونا کے مزید نئے کیسز آنے کے بعد کھلبلی کا سماں ،  انتظامیہ نے  شہر کے مختلف علاقوں کو  مکمل سیل کردیا۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں گزشتہ دنوں متأثرین کورونا میں  تشویشناک اضافہ کے بعد کل تعداد اب 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا سے تباہی میں اضافہ ، ملک گیر اموات کی تعداد اب 41 ہزار ہوگئی ہے ، اس طرح برازیل میں اموات برطانیہ سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں اورا مریکہ کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہے۔(الجزیرہ)
  • نیوز ی لینڈ میں کورونا ختم ہونے اور مکمل  کلئیر ہونے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے رگبی میچ میں تقریبا 22 ہزار شہریوں نے شرکت کی۔(الجزیرہ)
  • ایرانی صدر نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں اگر عوام نے بات نہ مانی اور حفاظتی اقدامات میں سستی سے کام لیا تو  پابندیوں کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہدآفریدی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔  جس کے بعد  انہوں نے اپنے  آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اسی طرح   صوبہ پختونستان کے اسپیکر اسمبلی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستان میں کورونا  کی بڑھتی ہوئی رفتار کے باعث  ملک گیر تقریبا 1300 سے زائد پبلک مقامات کو سیل کردیا ہے تا کہ عوامی اجتماعات سے بچا جاسکے۔ (الجزیرہ)
  • British Airwaysکو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ چنانچہ  حال ہی میں  کمپنی کے  کئی کارکنان کو برطرف کرنے پر عوام میں کافی غیض پایا جارہا ہے۔اور اس بات کا اظہار کیا جارہا ہےکہ کمپنی نے کورونا کی آڑ میں اپنے ملازمین سے چھٹکارا حاصل کر کے انتہائی مکروہ فعل کیا ہے۔ البتہ کمپنی کے نمائندہ کے مطابق میں ان حالات میں کمپنی کی بہتری اور نئے عالمی ماحول کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔(الجزیرہ)
  • کانگو کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر Dr. Denis Mukwegeنے کورونا وائریس کے پھیلاو  کو روکنے اور مناسب اقدامات کرنے کیلئے  کوشش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ کانگو  میں کورونا کے ساتھ ساتھ خسرہ اور ایبولا وائریس کا بھی شدید خدشہ ہے ، خسرہ سے  تقریبا 7 ہزار افراد  پہلے ہی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • ماریشس میں کورونا  وائریس پر قابو پالینے کے بعد  اب ساحل سمندر کھولنا شروع ہوگئے ہیں۔ ماریشس میں اب تک 337 افراد متأثر  جبکہ 10 اموات ہوئی ہیں۔(افریقن نیوز)
  • United Nations Refugee Agencyنے   افریقہ کے علاقہSAHEL کے متأثرین کیلئے 186 ملین ڈالرز  کی امداد کا اعلان کیا ہے جس میں کورونا کے خلاف اقدامات کیلئے اخراجات بھی شامل ہیں۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں 262 نئے کیسز  کے بعد اب ملک میں کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد میں ابھی بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا جو کہ خوش آئیند ہے۔ اب تک محض 48 اموات ہوئی ہیں۔(افریقن نیوز)
  • افریقی ملکBotswana میں  اب تک کورونا کے سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ حکومت کا بروقت اور مناسب اقدامات کرنا تھا۔  جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  ہسپتال اور  بینک وغیرہ بھی بند کردئے گئے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • زیمبیا میں کورونا سے متاثرین میں اضافہ ، حکومت نے سخت پابندیوں اور احتیاطی تدابیرکی ہدایات جاری کردی ہیں۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

نماز تہجد کی تیاری

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 14 جون 2020ء