• 29 اپریل, 2024

آریوں سے خطاب

آریوں سے خطاب
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

نظر سے اس کے ہوں محجوب و مکتوم
نہ ہو تعداد تک بھی اس کو معلوم

معاذَ اللہ! یہ سب باطِل گماں ہے
وہ خود ایشر نہیں جو ناتواں ہے

اگر بھولے رہے اس سے کوئی جاں
تو پھر ہو جاوے اس کا ملک ویراں

پیارو! یہ روا ہر گز نہیں ہے
خدا وہ ہے جو ربّ العالمیں ہے

یہ ایسی بات منہ سے مت نکالو
خطا کرتے ہو ہوش اپنے سنبھالو

اگر ہر ذرّہ اُس بِن خود عیاں ہو
تو ہر ذرے کا وہ مالک کہاں ہو

اگر خالق نہیں روحوں کی وہ ذات
تو پھر کاہے کی ہے قادر وہ ہیہات

خدا پر عجز و نقصاں کب روا ہے
اگر ہے دیں یہی پھر کُفر کیا ہے؟

اگر اُس بِن بھی ہو سکتی ہیں اشیاء
تو پھر اُس ذات کی حاجت رہی کیا؟

اگر سب شئے نہیں اُس نے بنائی
تو بس پھر ہو چکی اُس سے خدائی

(درثمین صفحہ 100 – 101)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ