• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

مصیبت کے وقت مومنوں کی دعا

خدا کے صابر مومن بندوں پر جب کوئی مصیبت یا صدمہ پہنچے تو وہ یہ دعا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر ان کے رب کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ (البقرہ: 156 – 158)

حضرت حسین بن علیؓ کی روایت ہے کہ مومن مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسی قدر اجر عطا فرماتا ہے۔

(ابن ماجہ)

اس لئے گم شدہ چیزیں بھی اس دعا کی برکت سے مل جاتی ہیں۔ دعا یہ ہے:۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾

(البقرہ: 157)

یقینا ہم اللہ ہی کے ہیں اور یقینا اسی کی طرف ہم رجوع کرنے والے ہیں۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ41)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

کووڈ – 19، لمحہ بھر کی بے احتیاطی اور اس کی سزا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 ستمبر 2022