• 5 مئی, 2024

نیشنل یوم وقار عمل، جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو مکرم امیرومشنری انچارج صاحب کی زیر صدارت نیشنل عاملہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے تحت مورخہ 28 اگست 2022ء بروز اتوار ملک بھر کی مختلف جماعتوں میں یوم وقارعمل منانے کی توفیق ملی۔ تمام ریجنز کے مبلغین کرام نے اپنے اپنے ریجنز کی سب جماعتوں میں قبل از وقت ہی وقار عمل کے سلسلہ میں اطلاع و انتظامات کروا دیے جس کے تحت مقررہ دن ملک کی اکثر جماعتوں میں وقار عمل کا اہتمام کا گیا۔ کئی ایک جگہوں پر اس دن کا باقاعدہ آغاز باجماعت نماز تہجد کے ساتھ کیا گیااور بعد ازاں نماز فجرادا کی گئی جس کے بعد درس ہوا اور پھر وقار عمل کا آغاز کیا گیا۔

ملک بھر کے 19 ریجنز کے مبلغین کرام کی قیادت میں احباب کرام نے بھرپور حصہ لیا جس کے تحت جماعتی مساجد،نماز سنٹرز، مشن ہاؤسز، جماعتی زمین کی صفائی نیز گزر گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں لگی جھاڑیوں کو صاف کرنے کا کام بھی کیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام ریجنز کی تقریباً 90 جماعتوں میں مختلف مقامات پر ان وقار عمل کا انعقاد کیا گیا جہاں فی وقار عمل کم از کم تقریباً 2گھنٹے سے زائد ٹائم دیاگیا۔ کئی ایک مقامات پر غیر از جماعت احباب نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا۔ بعد از وقار عمل متعدد مقامات پر کلو جمیعًا کا بھی اہتمام تھا جس کے تحت احباب جماعت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ بعد از دعا وقار عمل کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت آئیوری کوسٹ کی مساعی کو بپایہ قبولیت جگہ عطا کرے نیز احباب جماعت کو آئندہ بھی مزید جوش و جذبہ کے ساتھ جماعتی کاموں کو کرنے کی توفیق عطا کرتا جائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ