محض اللہ تعالىٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدىہ مکىنى کو مورخہ 2 ؍ اکتوبر کو اپنا سالانہ اجتماع بمقام احمدىہ مسلم سنٹرل مسجد مکىنى مىں منعقد کرنے کى توفىق ملى۔ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ
اجتماع کا باقاعدہ آغاز دن 10؍ بجے مکرم الحاجى ابو بکر بنگورا صاحب رىجنل قائد کى صدارت مىں تلاوتِ قرآن ِ کرىم سے ہوا۔ مکرم ابراہىم سانفا بنگورا صاحب نے تلاوت و ترجمہ پىش کىا جس کے بعد رىجنل قائد صاحب نے خدام کو ان کا عہد دہرواىا۔
علمى مقابلہ جات مىں تلاوت، حفظِ قرآن، اذان، تقرىر، نظم، دىنى معلومات اور خدام کا عہد ىاد کرنے کے مقابلے کروائے گئے۔ اول دوم اور سوم آنے والے خدام اور اطفال کو انعامات دئے گئے۔
علمى مقابلہ جات کے بعد اىک مختصر وقفہ ہوا جس کے بعد درجِ ذىل عناوىن پر مقررىن نے لىکچر دئے۔
مکرم رىجنل قائد صاحب نے خدام الاحمدىہ کى ذمہ دارىوں اور اجتماع کے انعقاد کى غرض پر اىک لىکچر دىا۔
مکرم فؤاد سانفا بنگورا صاحب نے تحرىک جدىد کى غرض و غاىت بىان کى۔
مولوى عبدالائى عمر طورے نے خلىفۂ وقت کے ساتھ پىار اور محبت کا تعلق بنانے پر لىکچر دىا۔
ان تقارىر کے بعد نمازِ ظہر و عصر جمع کرکے ادا کى گئىں اور شاملىن کو ظہرانہ پىش کىا گىا۔
اختتامى تقرىب کى صدارت مکرم طاہر احمد فرخ صاحب رىجنل مبلغ مکىنى نے کى اور اول دوم اور سوم آنے والے خدام اور اطفال مىں انعامات تقسىم کئے۔ آپ نے مقامِ مسىح موعود علىہ السلام پر تقرىر کى اور رشتہ ناطہ کے بارے مىں اسلامى تعلىمات اور جماعتى ہداىات پر روشنى ڈالى۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا اختتام ہوا۔
کل حاضرى 231؍ رہى اور 24؍ مجالس کى طرف سے نمائندگى ہوئى۔
(رپورٹ: عبدالہادی قریشی، سیرالیون)