• 20 اپریل, 2024

مضمون نگاروں اور شعراء کرام سے درخواست

آن لائن کے دور میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ا ور عنایات سے روزنامہ الفضل اپنا سفر طے کرتا ہوا 106سال کا ہوگیا ہے اور اپنے اس مؤقر جریدہ ’’روزنامہ الفضل‘‘ لندن کو علمی، تربیتی اور روحانیت و اخلاق سکھلانے والا خلیفہ وقت کا نمائندہ جریدہ بنانے کے لئے ہم کوشاں ہیں۔تمام تراحمدی علمی مزاج رکھنے والے دوست و خواتین سے درخواست کی جاتی ہے۔جن کو اللہ تعالیٰ نے حضرت سلطان القلمؑ کا قلم اورخوبصورت طرزِ تحریر سے معین و مددگار بنایا ہے کہ وہ اپنے اخبار “الفضل” کے لئے تمام تر ذہنی اور قلمی استعدادوں کو بروئے کار لا کر مضامین، آرٹیکلز، منظوم کلام اور حاصل مطالعہ بھجواتے رہیں تا روزنامہ الفضل خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کا صحیح معنوں میں دست و بازو بن جائے اور دنیا بھر کے قارئین اس سے استفادہ کر سکیں۔ اپنی کاوشوں اور آراء و تجاویز مندرجہ ای میل پر بھجوائیں یا مزید معلومات کے لئے فون کریں۔

ای میل: info@alfazlonline.org

فون نمبر: 447951614020+

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت