حضرت مسیح موعودؑ نے 1882ء میں دعویٰ ماموریت فرمایا اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے 1982ء میں فرمایا کہ خدا کی تقدیربتا رہی ہے کہ حضرت مسیح موعود کی زندگی کے واقعات اس دور میں نئے رنگ سے دہرائے جائیں گے۔چنانچہ آپؒ کی زندگی میں
- 1984ء میں براہین احمدیہ کے 100سال پورے ہوئے۔
- 1986ء میں پیشگوئی مصلح موعود کی صد سالہ سالگرہ منائی گئی۔
- 1989ء میں جماعت کا صد سالہ جشن تشکر منایا گیا۔
- 1991ء میں جماعت کا صد سالہ جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا۔
- 1994ء میں چاند سورج گرہن کا نشان پورا ہونے کے موقع پرتقریبات منعقد ہوئیں۔
- 1996ء جلسہ مذاہب عالم لاہور میں حضرت مسیح موعودؑ کے مضمون “اسلامی اصول کی فلاسفی” کے متعلق عالمگیر تقریبات منائی گئیں۔
- 1997ء میں لیکھرام کی عبرتناک موت کے 100سال پورے ہوئے۔
- 2002ء میں ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت کے100 سال ہو گئے۔
- 2003ء میں خلافت خامسہ قائم ہوئی اور خدا کے فضلوں کا سلسلہ جاری رہا۔
- 2005ء میں نظام وصیت کے 100سال مکمل ہوئے۔
- 2006ء میں جامعہ احمدیہ کے قیام کی صد سالہ تقریبات منائی گئیں۔
- 2007ء میں ڈوئی کی ہلاکت پر 100سال پورے ہو گئے۔
- 2008ء میں خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی منائی گئی اور کُل عالم میں عظیم الشان اجتماعات اور تقریبات کا انعقاد ہوا۔
- 2013ء میں حضرت مصلح موعود کا جاری شدہ اخبار الفضل کو 100 سال پورے ہوئے۔