• 19 اپریل, 2024

گناہ کے زہر کا تریاق

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں۔
’’استغفار اس سے زیادہ نہیں کہ زہر کھا کر کلی کرلی۔ یہ بھی سخت غلطی ہے۔ استغفار انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔ اس میں گناہ کے زہر کا تریاق ہے۔ پس استغفار کو کسی حال میں مت چھوڑو۔ پھر میں آخر میں کہتا ہوں کہ نبی کریم ﷺ سے بڑھ کر کون ہے؟ وہ اَخشٰی للّٰہ۔اتقیٰ للّٰہ۔ اعلم باللّٰہ انسان تھا ﷺ۔ پس جب اس کو استغفار کا حکم ہوتا ہے۔ تو دوسرے لاابالی کہنے والے کیونکر ہوسکتے ہیں۔‘‘

(خطبات نور صفحہ99)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت