• 16 اپریل, 2024

وسوسوں سے بچنے کا طریق

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں۔
’’شیطانی اوہام اور وسوسوں سے بچنے کا کیا طریق ہے؟ سو اس کا طریق یہی ہے کہ کثرت کے ساتھ استغفار پڑھو۔ استغفار سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ طوطے کی طرح ایک لفظ رٹتے رہو۔ بلکہ اصل غرض یہ ہے کہ استغفار کے مفہوم اور مطلب کو ملحوظ رکھ۔کہ خداتعالیٰ سے مدد چاہو اور یہ ہے کہ جو انسانی کمزوریاں صادر ہوچکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے بدنتائج سے محفوظ رکھے اور آئندہ کے لئے ان کمزوریوں کو دور کرے اور ان جوشوں کو جو ہلاک کرنے والے ہوتے ہیں، دبائے رکھے، پھر لاحول پڑھے، پھر دعاؤں سے کام لے اور جو جہاں تک ممکن ہو راست بازوں کی صحبت میں رہے۔ اگر اس نسخہ پر عمل کروگے تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یقین رکھتا ہوں کہ وہ تمہیں محروم نہ کرے گا۔‘‘

(خطبات نور صفحہ186)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت