• 25 اپریل, 2024

مغفرت ایک دعا ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان فرماتے ہیں۔
’’وَاسْتَغْفِرْہ اور اس سے مغفرت طلب کر۔ غفر کے معنی ہیں ڈھانکنا۔ دبانا۔ تمام انبیاء خداتعالیٰ سے مغفرت مانگا کرتے تھے اور مغفرت مانگنے کے یہ معنی ہیں کہ انسان چونکہ کمزور ہے۔ اس کو معلوم نہیں کہ کون سا کام اس کے لئے بہتری کا ہے اور کون سا نقصان کا کام ہے اور تکلیف کا راستہ ہے۔ پس مغفرت ایک دعا ہے کہ انسان اپنے خدا سے یہ دعا مانگتا ہے کہ وہ اس کے واسطے نیکی کی راہ پر چلنے کے اسباب مہیا کرے۔ جن سے وہ بدی سے بچا رہے اور کسی طرح کے حرج اور تکلیف میں پڑنے سے محفوظ رہے۔ خدا تعالیٰ کے انعام کے حاصل کرنے کے واسطے مغفرت طلب کرنا نہایت ضروری ہے۔‘‘

(حقائق الفرقان جلد4 صفحہ523)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت