• 26 اپریل, 2024

مسجد میں نماز پڑھنے سے عُجب دور ہوتا ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔
’’جو انسان ظاہری طور پر خدا تعا لیٰ کے احکام کی تعمیل نہیں کرتا اس میں انانیت پائی جاتی ہے اور جس میں انانیت پائی جائے وہ خداتعالیٰ کا عبد نہیں بن سکتا۔

اسی لئے خدا تعالیٰ نے مسجدوں میں عبادت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کی یہ غرض نہیں ہے کہ لوگ ریاء کے طور پر نمازیں پڑھیں بلکہ یہ ہے کہ انسان بتائے کہ میں ایک خدا کا غلام ہوں اور اس طرح اپنے عُجب اور تکبر کو توڑے۔پس خدا تعا لیٰ نے اس طرح عُجب کی اس ٹانگ کو بھی توڑ دیا ہے۔‘‘

(خطاب جلسہ سالانہ27دسمبر 1919ء، انوار العلوم جلد4 صفحہ445)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت