• 26 اپریل, 2024

صبح اور عشاء کی نماز کی اہمیت

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔
’’پھر ایک نہایت ضروری بات نماز با جماعت ہے۔اس کے متعلق میں نے ایک گزشتہ جلسے پر بھی کہا تھا کہ نماز جماعت کے بغیر ہو نہیں سکتی۔ سب سے مشکل وقت نماز کا صبح اور عشاء کا ہے ۔مگر رسول کریم ﷺ نے ان کے متعلق فرمایا ہے ۔میرا دل چاہتا ہے کہ میں عشاء کی نماز میں اپنی جگہ اور کسی کو کھڑا کر کے کچھ لوگوں کے سروں پر لکڑیوں کے گٹھے رکھ کر لے جاؤں۔اور جو نماز کے لیے نہ آئے ہوں ان کے گھروں میں آگ لگا کر انہیں بھسم کردوں۔

(بخاری کتاب الخصومات باب اخراج اھل المعاصی والخصوم من البیوت)

دیکھو رسول کریم ﷺ ایسا رحیم انسان جس نے مکہ فتح کر کے اپنے جانی دشمنوں کو کہہ دیا تھا لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ۔

(زادالمعادجلد1صفحہ424مؤلفہ ابن قیم مطبوعہ مطبع میمنتہ مصر)

وہ عشاء کی نماز با جماعت نہ پڑھنے والوں کے متعلق کیا کہتا ہے پس تم لوگ نماز با جماعت پڑھنے کی خاص کوشش کرو۔‘‘

(خطاب جلسہ سالانہ27دسمبر1919ء ،انوار العلوم جلد 4صفحہ367)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

حضرت بابو طفیل احمدؓ