• 5 مئی, 2024

IAAAE کے تحت افریقی ملک برونڈی کا دورہ

خاکسار IAAAE Public Relations کے ماتحت مختلف NGO’s کے مدعو کرنے پر تین روزہ دورے پہ (موٴرخہ28؍ نومبر تا 1؍دسمبر 2022ء) افریقہ کے انتہائی پسماندہ ملک برونڈی گیا۔ جہاں مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ انسانی حقوق اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انسانی حقوق کی وزارت نے جماعت احمدیہ کے انسانیت کے لئے کئے جانے والے کاموں کو سراہا اور اعزازی شیلڈ بطور تحفہ دی۔

علاوہ ازیں وہاں کے آرچ بشپ سے ملاقات کے دوران جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرنے اور اسلام کی اصل تعلیمات پر سیر حاصل گفتگو کرنے کا بھی موقع ملا۔ الحمد للّٰہ۔

برونڈی اقوام متحدہ کے دفتر میں انسانی حقوق کے مشیر کے ساتھ گفتگو میں باہمی امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وہاں کی NGO یونین نے بھی اپنے ہاں مدعو کیا اور اپنے ادارے میں رکنیت کی دعوت دی۔ ایک اور ادارے کی NGO کی جانب سے اعزازی سند بھی دی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب اور جماعت کے تعارف کے حوالہ سے بہت مفید رہا۔ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کے بہترین نتائج پیدا فرمائے آمین۔

(رپورٹ: محمود الرحمٰن انور ۔سویٹزر لینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل کی اہمیت ،افادیت اور قلم کے استعمال کی ترغیب (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی