• 29 اپریل, 2024

اعلان ولادت

  • مکرم عبدالسمیع خان ۔گھانا سے لکھتے ہیں:

مکرم عبد الجبار Agyemang (واقف نو) جو جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں بطور اکاؤنٹنٹ خدمات بجا لا رہے ہیں انہیں اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر امیرہ عائشہ Yeboah کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ 8 اکتوبر 2021ء کو ایک بیٹے فرقان احمد (واقف نو) کے بعد بیٹی فائقہ عافیہ Frimpong سے نوازا ہے۔ 20 نومبر 2021ء کو عبدالجبار صاحب کے گھر منکسم میں تقریب عقیقہ منعقد ہوئی جس میں 120 سے زائد احباب و خواتین نے شرکت کی اور دعائیہ تقریب کے بعد سب کو کھانا پیش کیا گیا۔

بچی مکرم عبدالحکیم ابراہیم (معلم سلسلہ) کی پوتی ہے (یہ جامعۃ المبشرین گھانا کے ابتدائی واقفین میں سے ہیں) اور اس وقت جماعت گھانا کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز (اکرا) میں بطور جنرل سروسز آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور خادم دین بنائے آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ