• 29 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم اطہر حفیظ فرازیہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:

خاکسار کے والد محترم چوہدری حفیظ احمد مورخہ 3 دسمبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ ان کی نماز جنازہ مکرم میر عبد الباسط نے پڑھائی۔ بعد ازاں بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔

آپ یکم اپریل 1944 کو 332JB دھنی دیو۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔1967ء میں خود تحقیق کرکے بیعت کی اور سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں ۔قارئین الفضل سے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

ادارہ الفضل کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ