• 29 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم حفاظت احمد نوید مبلغ سلسلہ۔ دی گیمبیا ۔ویسٹ افریقہ سے یہ خوشخبری بھیجتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل وکرم کے ساتھ موٴرخہ 10؍دسمبر 2022ء کو خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ وجیہہ نوید اہلیہ عزیزم عبد الباسط صاحب مقیم پیس ویلیج کینیڈا کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ بچی کا نام ’’امت المنعم باسط‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولودہ محترم عبد الرؤف شاہد صاحب مقیم دار الفضل ربوہ کی پوتی اور خاکسار کی پہلی نواسی ہے۔

بچی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اور ابھی تک ڈاکٹرز نے اسے اپنی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و تندرستی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ نیک صالح، خادم دین اور قرةالعین بنائے، اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی