• 7 مئی, 2024

رپورٹ۔پروگرام خلافت کی برکات

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خلافت احمدیہ کے خلاف اٹھائے گئے فتنے نے جہاں محبان خلافت کے دلوں میں تشویش پیدا کردی وہاں چند نوجوانوں اور کچھ ناپختہ اذہان میں سوالات اور شکوک و شبہات بھی پیدا کردئیے۔قارئین الفضل جانتے ہیں کہ انگریزی اور فرنچ کینیڈا کی دو سرکاری زبانیں ہیں۔ لہذا اس مذموم فتنے کے بداثرات کو زائل کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کینیڈا نے گزشتہ دنوں انگریزی اور فرنچ کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ایک ملک گیر webinar کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر جماعت احمدیہ کینیڈا مکرم لال خان ملک صاحب نے کی۔ مکرم امیر صاحب کے ساتھ انگریزی اور فرنچ پروگرام میں مکرم عبدالرشید انور مشنری انچارج کینیڈا، مکرم نبیل مرزا مربی سلسلہ، اور اردو پروگرام میں نائب امیر کینیڈا مکرم ہادی علی چوہدری اسٹوڈیو میں موجود تھے جبکہ برطانیہ سے مکرم آصف باسط انگریزی پروگرام میں اور مکرم عبدالغنی جہانگیر اردو پروگرام میں شامل ہوئے۔ انگریزی زبان کے پروگرام کے میزبان مکرم صفوان چوہدری تھے، فرنچ پروگرام کے میزبان مکرم ساجد مُسلن اور اردو پروگرام کے میزبان مکرم صفی راجپوت تھے۔ ان تمام پروگراموں میں جہاں شرکاء پروگرام کی طرف سے خلافت کی اہمیت اور اس کا مقام اجاگر کیا گیا وہاں ملک بھر سے احبابِ جماعت کی طرف سے آئے ہوئے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔ خاص طور پر مکرم آصف باسط نے نہایت جوش و جذبہ اور پُریقین طریق پر نہ صرف خلافت کی اہمیت کو بیان فرمایا بلکہ کچھ واقعات بھی بتاکر مقامِ خلافت کو مزید اجاگر کیا ۔ ان تقاریرکے علاوہ سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیؑح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اور سیّدنا حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیؑح الخامس ایّدہٗ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ویڈیو کلپس دکھائے گئے جن میں خلفاء کی زبانِ مبارک سے خلافت کے مقام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بفضلہٖ تعالیٰ اس پروگرام کو کینیڈا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور کثیر تعداد میں احبابِ جماعت نے اپنے اہلخانہ سمیت اس پروگرام کو دیکھا۔ الحمدللّٰہ!

(انصر رضا۔واقفِ زندگی، نمائندہ الفضل آن لائین کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 11؍فروری 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ