• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حفاظت الٰہی کے حصول کی دُعا

بنو ہاشم کے ایک آزاد کردہ غلام عبدالحمید اپنی والدہ (جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی خادمہ تھیں) سے روایت کیا کرتے تھے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کو صبح وشام اللہ تعالیٰ کی حفظ وامان کے لئے یہ دُعا سکھائی تھی:

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ مَاشَاءَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَالَمْ یَکُنْ، اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیرٌ وَاَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیءٍ عِلمًا

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ۔ کسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ہوتی مگراللہ ہی کے ذریعہ سے اور وہی ہوتا ہے جو خدا چاہتا ہے اور جو خدا نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا۔ مَیں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر امر پر قادر ہے اور علم کے لحاظ سے اس نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھاہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ131)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

کمپوزر حضرات سے درخواست

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 فروری 2023