• 12 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم ریاض محمود باجوہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن جرمنی سے یہ اعلان بھجواتے ہیں :
خدا تعالیٰ کے فضل سے مکرم مرزا محمد دین ناز صدر انجمن احمدیہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نمائندگی میں خاکسار کی بیٹی عزیزہ ملیحہ محمود واقفہ نوکا نکاح ہمراہ عزیزم سید البار احمد آف ٹریئر (Trier) جرمنی سے مورخہ 23 فروری 2022ء کو پڑھایا۔

ددھیال کی طرف سے عزیزہ ملیحہ محمود ، حضرت چوہدری محمد علی پٹواری رضی اللہ عنہ والد محترم چوہدری شہباز خاں باجوہ آف چونڈہ ضلع سیالکوٹ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔ اور رشتہ میں ان کی پڑپوتی ہیں۔

(تاریخ احمدیت جلد 23 صفحہ 649-651 پر حضرت چوہدری صاحب کے حالات شائع شدہ ہیں۔)

اسی طرح آپ مکرم سعد محمود باجوہ ۔مربی سلسلہ استاد جامعہ احمدیہ یوکے کی ہمشیرہ ہیں۔ آپ کے دوسرے بھائی مکرم فراز احمد (گولڈ میڈلسٹ) بھی واقف زندگی ہیں اور ان دنوں نظارت تعلیم صدر انجمن احمدیہ کی ہدایت پر یونیورسٹی آف بلونیا اٹلی سے Mathematics میں PhD کر رہے ہیں۔ ننھیال کی طرف سے آپ مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ وڑائچ (مرحوم) کی نواسی اور مکرم طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ مینیجر سہ روزہ الفضل انٹرنیشنل لندن کی بھانجی ہیں۔

عزیزم سید البار احمد صاحب ابن مکرم سید شفیق احمد شاہ (مرحوم) کا تعلق فیروزوالہ ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک استاد مولوی فضل احمد صاحب بھی اسی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

(تاریخ احمدیت جلد اول جدید ایڈیشن صفحہ54)

عزیزم ان دنوں جماعت احمدیہ ٹریئر (جرمنی) کے سیکرٹری تربیت ہونے کے علاوہ ریجنل مجلس خدام الاحمدیہ رائن لینڈ فالز کے نائب قائد اور ناظم مال بھی ہیں۔

آپ کے پڑدادا حضرت سید بہاول شاہ ؓولد سید شیر محمد صاحب آف مکو وال تحصیل روپڑ ضلع انبالہ (انڈیا) بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔

(رجسٹر روایات نمبر4 صفحہ107-112)

قارئین الفضل سے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے بے حد مبارک ہونے کے لئے عاجزانہ درخواست دعا ہے۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں ۔

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 11؍مارچ 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ