حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: ذکرِ الہٰی کرنے والے اور ذکر الہٰی نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے یعنی جو ذکر الہٰی کرتا ہے وہ زندہ ہے اور جو نہیں کرتا وہ مردہ ہے۔
مسلم کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔ وہ گھر جن میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے اور وہ گھر جن میں خداتعالیٰ کا ذکرنہیں ہوتا، ان کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔
(بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذكر اللّٰه تعالیٰ۔ مسلم کتاب الصلوٰة باب استحباب صلاة النافلة في بيته وجوازهافى المسجد)