• 25 اپریل, 2024

تیسرا عشرہ آگ سے نجات اور آگ سے نجات طلب کرنے کی دعائیں

قرآنی دعائیں

  • اَلَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(آل عمران:17)

جو لوگ کہتے ہىں اے ہمارے ربّ! ىقىناً ہم اىمان لے آئے پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمىں آ گ کے عذاب سے بچا ۔

  • رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

(آل عمران:195)

اے ہمارے ربّ! اور ہمىں وہ وعدہ عطا کر دے جو تُو نے اپنے رسولوں پر ہمارے حق مىں فرض کردىا تھا اور ہمىں قىامت کے دن رُسوا نہ کرنا ىقىناً تُو وعدہ خلافى نہىں کرتا ۔

  • وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

(الفرقان:66)

وہ لوگ جو کہتے ہىں اے ہمارے ربّ! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے ىقىناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔

اَلَّذِيْنَ يَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُوْنَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِيْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِيْ وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۔وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

(المومن:8 تا 10)

وہ جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہىں اور وہ جو اس کے گرد ہىں وہ اپنے ربّ کى حمد کے ساتھ تسبىح کرتے ہىں اور اس پر اىمان لاتے ہىں اور ان لوگوں کے لئے بخشش طلب کرتے ہىں جو اىمان لائے ۔اے ہمارے ربّ! تُو ہر چىز پر رحمت اور علم کے ساتھ محىط ہے پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کى اور تىرى راہ کى پىروى کى ان کو بخش دے اور ان کو جہنّم کے عذاب سے بچا ۔ اور اے ہمارے ربّ! انہىں اُن دائمى جنتوں مىں داخل کردے جن کا تُو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہىں بھى جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھىوں اور ان کى اولاد مىں سے نىکى اختىار کرنے والے ہىں ىقىناً تُو ہى کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔ اور انہىں بدىوں سے بچا اور جسے تو نے اس دن بدىوں (کے نتائج) سے بچاىا تو ىقىناً تُو نے اس پر بہت رحم کىا اور ىہى بہت بڑى کامىابى ہے ۔

آنحضور ﷺ کی دعائیں

  • اَسْاَلُکَ اَنْ تُعِیْذَنِیْ مِنَ النَّارِ وَاَنْ تَغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ

(ابن ماجہ)

میرا سوال تیرے دربار میں یہ ہے کہ مجھے آگ کے عذاب سے پناہ دے اور میرے گناہ بخش دے۔

  • اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(بخاری)

اے اللہ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

  • اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار

(ابوداؤد)

اے اللہ! مجھے آگ سے پناہ دے۔

  • اَسْئَلُکَ اَنْ یُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھ کو آگ سے بچا۔
  • يَا شَافِيَ الصُّدُوْرِ كَمَا تُجِيْرُ بَيْنَ الْبُحُوْرِ أَنْ تُجِيْرَنِيْ مِنْ عَذَابِ السَّعِيْرِ وَمِنْ دَعْوَةِ الثُّبُوْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقُبُوْرِ

(ترمذی)

اے دلوں کو تسکین عطا کرنے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس طرح بھپرے سمندروں میں تو انسان کو بچا لیتا ہے اُسی طرح مجھے آگ کے عذاب سے بچا لے۔ہلاکت کی آواز اور قبر کے فتنہ سے مجھے پناہ دے۔

  • اَللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

(ترمذی)

اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا کریم ہے۔ تو عفو کو پسند کرتا ہے پس مجھ سے در گزر فرما۔

(دعا لیلۃ القدر)

  • رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِوَ عَذَابٍ فی الْقَبْرِ

(ابوداؤد)

اے میرے پروردگار! میں تجھ سے آگ اور قبر کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔

  • اَللّٰهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ، وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِکَ، وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِکَ

(ترمذی)

اے اللہ! تو ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا،اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ کرنا اور اس سے پہلے ہمیں بچا لینا۔

  • اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ

(ابوداؤد)

میں آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

  • اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ

(ابوداؤد)

اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔

  • اَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ حَالِ اَھْلِ النَّارِ

(ترمذی)

میں آگ والوں کے حال سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔

  • أَسْألُکَ يَا أللّٰهُ أنْ لَّا تَشْوِيَ خَلْقِي بِالنَّارِ

(مستدرک)

اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے وجود کو آگ سے نہ جھلسانا۔

  • اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّاوَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ

(ابن ماجہ)

اے اللہ! ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر ہم سے راضی ہو اور ہم سے دعائیں اور عبادتیں قبول کر اور ہمیں جنت میں داخل کر اور آگ سے بچا اور ہمارے سب کام خود بنا دے۔

  • اَللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْاُمُوْرِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ

(مستدرک)

اے اللہ ! سب کاموں میں ہمارا انجام بخیر کر اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔

  • اَ عُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّار

میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں آگ کی تپش کے شر سے۔

اس کے علاوہ دعائے قنوت۔ درود شریف۔ دعاء لیلۃالقدر۔ صفات الہیہ کا ذکرمیں بھی آگ سے نجات طلب کی گئی ہے۔

سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کی دعائیں

  • ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔ تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔

(البدر)

  • رَبِّ اَخْرِجْنِی مِنَ النَّارِ

اے میرے رب مجھے آگ سے نکال ۔

  • رَبِّ ارْحَمْنِیْ اِنَّ فَضْلَکَ وَرَحْمَتَکَ یُنْجِی مِنَ الْعَذَابِ

اے میرے رب! مجھ پر رحم فرما اور تیرا فضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔

  • رَبِّ سَلِّطْنِیْ عَلَی النَّارِ

اے میرے رب! مجھے ہر آگ پر مسلط کردے۔

  • اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ النَّارِ

سب تعریف اس خدا کے لئے جس نے مجھے آگ سے نکالا۔

  • رَبِّ لَاتَضِیِّعْ عُمُرِیْ وَ عُمُرَھَا وَاحْفَظْنِیْ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ تُرْسَلُ اِلَیَّ

اے میرے رب! میری اور اس کی عمر کو ضائع نہ کریو اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمایو جو میری طرف بھیجی جاویں۔

  • اے رب العالمین ! میں تیرے احسانوں کا شکر یہ ادا نہیں کرسکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے۔ تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہوجاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کراجن سے تو راضی ہوجائے۔ میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر واردہو۔ رحم فرما۔ رحم فرما۔ رحم فرما۔ اور دنیا و آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا۔ کیونکہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین

(الحکم۔ 21فروری 1998ء)

(فرخ شاد)


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ14۔مئی2020ء