• 19 مئی, 2024

اعلانات دعا

•مکرم عبدالنور۔ مبلغ سلسلہ، آئیوری کوسٹ یہ اعلان بھجواتے ہیں:۔
خاکسار کے بہنوئی مکرم بابر احمد ۔جرمنی کو گزشتہ شب اچانک سینے اور بازو میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا ۔جہاں ڈاکٹرز نے انکے ٹیسٹ کئے ہیں جو الحمدللہ ٹھیک آئے ہیں۔ مزید ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں، تاہم سینے کی درد ابھی کسی قدر باقی ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی محض اپنے فضل و کرم سے انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرےنیز صحت و تندرستی والی فعال زندگی عطا کرے۔ آمین

•مکرم ارشد محمود۔نمائندہ الفضل آن لائن، یونان دعا کا اعلان کرواتے ہیں:۔
مکرم اعجاز احمد حامد ابن مکرم چوہدری مشتاق احمد قائد مال مجلس انصار اللہ کو مورخہ 24/مئی 2022ء کو ڈیوٹی کے دوران اچانک گھٹنے میں درد شروع ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتی گئی ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد تین ماہ کے لئے میڈیسن تجویز کی ہیں اور مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تین ماہ بعد دوبارہ چیک اپ ہو گا۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و سلامتی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ