• 27 اپریل, 2024

سينيگال میں رمضان کے دوران مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم

رمضان المبارک جہاں ذاتی طور پر قربانی کا درس اور تجربہ دینے کا مہینہ ہے۔ وہاں سنت رسول ﷺ کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرائیل علیہ السلام کی ملاقات ہوتی تو آپ کی سخاوت اور بھی بڑھ جایا کرتی تھی۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لیے تشریف لاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن مجید کا دور کرتے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر و بھلائی کے معاملے میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔

یعنی آنحضرت ﷺ نے اپنے عمل سے امت کو سبق دیا کہ رمضان کے مہینہ میں نہ صرف اپنی ذات کی قربانی کی جائے بلکہ معاشرہ کے مجبور اور بے کس طبقہ کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔ بلکہ تیز آندھی کی مثال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اپنی طاقت سے بڑھ کر مخلوق خدا کی مدد و اعانت خدا تعالیٰ کو کس قدر پسند ہے۔

اسی جذبہ اور اسوہ کی پیروی میں جماعت احمدیہ کے افراد انفرادی طور پر اور من حیث الجماعت دیگر تنظیمیں بھی رمضان کے مبارک مہینہ میں خدمت خلق کو اپنا شعار بناتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں۔

امسال کرونا وبا کی سماجی پابندیاں ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک2022 میں بھی سینیگال کے متعدد ریجنز میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مختلف پروگرام بنائے گئے۔ جن میں دیہاتوں میں امداد کی تقسیم کے علاوہ سینیگال کے متعدد ریجنل ہسپتالوں میں موجود مریضان اور ان کے لواحقین میں افطار پیکٹس، موسمی پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا۔ اس موقع پر موجود احباب ،عملہ ہسپتال اور ڈاکٹرز میں جماعت احمدیہ کے تعارفی پمفلٹس، رمضان المبارک کی برکات کے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ نیز تیسری جنگ عظیم کے حوالہ سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا۔

مختلف ریجنز کی امدادی سرگرمیوں کا خاکہ پیش خدمت ہے۔

نمبر شمارنام ریجنتعداد
دیہات
مستفید
افراد
1ڈاکار Dakar5295
2امبور Mbour7538
3کولڈا Kolda9906
4کافرین Kafrin6459
5تانباکنڈا Tambacounda12825
6زنگاشور guinchor6365
7کولک Kaolack10756
ٹوٹل554144

ریجنل ہسپتالوں میں مریضان و دیگر میں امداد کی تقسیم

اس کے علاوہ کولڈا ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی کاوزٹ کیا بیماروں کی تیمارداری کی اور ان میں فروٹ و منرل واٹر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں ،ہسپتال عملہ ،ڈاکٹرز و دیگر افراد میں 557 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 410 لیفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح تانبا کنڈا ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی میں بیماروں کی تیمارداری کی اور ان میں فروٹ و منرل واٹر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں، ہسپتال عملہ ،ڈاکٹر ز و دیگر افراد میں 879 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 545لیفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ نیز کافرین ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی میں بیماروں کی تیمارداری کی گئی اور ان میں فروٹ و منرل واٹر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں ،ہسپتال عملہ ،ڈاکٹر ز و دیگر افراد میں 178 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 150لیفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل آن لائن سينيگال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ