• 19 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم نیک محمد نمائندہ الفضل آن لائن آسٹریلیا یہ افسوناک اطلاع بھجواتے ہیں۔
آج مورخہ 23مئی 2022ء کو مکرم نعیم احمد شاہد 67سال کی عمر میں اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

مرحوم موصی تھے۔ گزشتہ چند سالوں سے کینسر کے مرض سے نبردآزما تھے۔ بہت نفیس اور مہربان طبیعت کے مالک تھے۔ جماعت کے مثالی خدمت گزار تھے۔ مرحوم کی جماعتی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔جماعت میلبورن، ویسٹ کے صدر جماعت بھی رہے۔ الفضل کے قارئین بڑھانے کی کوشش میں بھی مصروف رہے۔ بیماری میں بھی اللہ کا شکر ادا کرتے اور دوسروں کو بھی اطمینان دلاتے۔ خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ اعلیٰ ترین تعلق ان کا خاص وصف تھا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں میں سے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی جناب سے ان کی جدائی کے اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔ تمام قارئین الفضل سے مرحوم کے سفر آخرت اور بلندی درجات کے لئے درخواست دعا ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ