• 6 مئی, 2024

ریجنل میٹنگ و پکنک خدام الاحمدیہ ریجن بانفورہ برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ برکینافاسو اخلاص و وفا میں بڑھتی چلی جارہی ہے۔نیز جماعتی نظام بھی دن بدن مضبوطی سے قائم ہوتا چلا جارہا ہے۔احباب جماعت کو نظام جماعت سے روشناس کروانے کے لیے ہر سال مختلف ریجنز میں جماعتوں اور تنظیموں کی بیسیوں میٹنگ منعقد کی جاتی ہیں۔ جن کے بہت مفید نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ الحمدللّٰہ

چنانچہ اسی سلسلہ میں مجلس خدام الاحمدیہ نے 25مئی 2022 بروز بدھ کو بانفورہ شہر میں قائدین کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا انعقاد نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن کریم سے کیاگیا۔ بعد ازاں ریجنل قائد Tienderbegou Seydou صاحب نے خدام الاحمدیہ کا عہد دہرایا۔اس موقع پر سُلامالاسینا صاحب مہتمم وقار عمل نیشنل عاملہ خدام الاحمدیہ برکینافاسو بھی موجود تھے۔ میٹنگ کا خاص مقصد یہ تھا کہ ریجن کے خدام الاحمدیہ تک نیشنل عاملہ خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں حضور انور کی طرف سے دی گئی ہدایات کو پہنچایا جائے۔ چنانچہ مہتمم صاحب نے تفصیلی طور پر اس ملاقات کا ذکر کیا اور ہدایات خدام تک پہنچائیں۔اس پر تمام شاملین نے عہد کیا کہ وہ یہ ہدایات اپنی جماعتوں تک پہنچائیں گے اور ان ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیز صدر صاحب خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کی طرف سے بھی دی گئی دیگر ہدایات نمائندگان اور قائدین تک پہنچائی گئیں۔ بعد ازاں ریجنل قائد صاحب نے قائدین مجالس اور نمائندگان کو چندہ جات کی طرف توجہ دلائی اور مختلف مجالس کو ٹارگٹ دیے گئے نیز مختلف مجالس کا جائزہ بھی پیش کیا۔ آخر میں اعجاز احمد صاحب ریجنل مشنری بانفورہ نے احباب کو نصائح کیں اور دعا کروائی۔

26 مئی کا آغاز اجتماعی تہجد سے کیا گیااور نماز فجر کے بعد درس دیا گیا۔ ناشتہ کے بعد بانفورہ شہر کے نزدیک ایک آبشار پر خدام کی پکنک کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ دوپہر کا کھانا خدام نے آبشار کے قریب ہی بنایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ کھانے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کی گئیں۔ آخر میں ریجنل قائد صاحب نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا اور واپسی کا سفر اختیار کیا۔ اس پکنک میں لوکل مشنریز اور معلمین بھی شامل ہوئے نیز اطفال الاحمدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں 60 قائدین اور نمائندگان مختلف مجالس سے شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خدام لاحمدیہ بانفورہ کا خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق پیدا ہوجائے اور اخلاص و وفا میں بڑھتے چلے جائیں۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ نمائندہ الفضل برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ