• 5 مئی, 2025

جلسہ جات یوم خلافت ریجن گراں لاؤو، آئیوری کوسٹ

جلسہ جات یوم خلافت
ریجن گراں لاؤو، آئیوری کوسٹ

الحمدللّٰہ آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کے ریجن گراں لاؤو (Grand-Lahou) کی مختلف جماعتوں کو جلسہ جات یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جماعت گبوئیو (Gboyo)

جماعت گبوئیو میں مورخہ 28 مئی 2022ء بروز ہفتہ جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد نظم پیش کی گئی۔پہلی تقریر مکرم کونے سلیمان صاحب لوکل معلم گراں لاؤو نے نظام خلافت پر کی اس کے بعد مکرم کونے کریم صاحب لوکل معلم گبوئیو نے خلافت اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی۔ جس کے بعد خاکسار (لقمان فرید احمد ریجنل مبلغ گراں لاؤو) نے اختتامی تقریر کی جس میں یوم خلافت منانے کی اہمیت بیان کی اور دعا کروائی۔ بعداز نماز ظہر حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسہ کی کل حاضری 105 افراد پر مشتمل رہی۔

جماعت ناندی بو (Nandibo)

جماعت ناندی بو میں جلسہ یوم خلافت کا آغاز مؤرخہ 29؍مئی 2022ء کو بروز اتوار صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نظم کے بعد اس جلسہ کی پہلی تقریر مکرم طورے اسماعیل صاحب لوکل معلم ناندی بو نے نظام خلافت پر کی۔ اس جلسہ کی دوسری اور اختتامی تقریر مکرم کونے کریم صاحب نے خلافت اور ہماری ذمہ داریاں پر کی اور دعا کروائی۔ نماز ظہر کے بعد حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام بھی تھا۔ اس جلسہ کی کل حاضری 35 رہی۔

جماعت گراں لاؤو (Grand-Lahou)

جماعت گراں لاؤو میں جلسہ یوم خلافت کا آغاز 29مئی 2022ء بروز اتوار کو بعد از نماز عصر شام چار بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نظم کے بعد مکرم کونے کریم صاحب لوکل معلم گبوئیو نے خلافت اور ہماری ذمہ داریاں پر تقریر کی اس کے بعد دوسری اور اختتامی تقریر خاکسار (لقمان فرید احمد، ریجنل مبلغ) نے ’’یوم خلافت کیوں منایا جاتا ہے‘‘ کے عنوان سےکی اور دعا کروائی۔ اس جلسہ کی حاضری 25 رہی۔

اس کے علاوہ ریجن گراں لاؤو کی مزید 11 جماعتوں میں یوم خلافت کے حوالہ سے مختلف پروگرامز منعقد ہوئے۔ جن میں کل 415 افراد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگراموں کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ہمیں خلافت کا سلطان نصیر بنائے اور یہ جلسہ جات افراد جماعت کی تربیت کا ذریعہ بنیں۔ آمین

(رپورٹ: لقمان فرید احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ