• 6 مئی, 2025

اُس نور نے پختہ مرا ایمان بنایا

آقا نے مجھے صاحبِ عرفان بنایا
اُس نورِ خدا نے مجھے ذیشان بنایا

اِک بار خلیفہ نے نظر ڈالی تھی مجھ پر
تھا خاک کا ذرہ مجھے مرجان بنایا

آقا سے ملاقات کا ہی مجھ پہ اثر ہے
اُس نور نے پختہ مرا ایمان بنایا

تھا شاخ بِنا پھول، ثمر جس پہ نہیں تھے
محبوب کی صحبت نے گُلِستان بنایا

شیطان سے لڑنے کے لئے مجھ کو دعا دی
آقا نے مجھے با خدا انسان بنایا

جو امن و محبت کی ہے تعلیم اسی سے
اُس نے مجھے ہمدرد مسلمان بنایا

کرتے ہیں سکندر کے سخن دل پہ اثر بھی
اللہ نے مجھے صاحبِ دیوان بنایا

(راجہ سکندر جلال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 14 اگست 2020ء