• 24 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 14 اگست 2020ء

 آکسفورڈ یونیورسٹی  کا میکسکو میں دواسازی کا ارادہ/سپین میں مزید پابندیاں/فلپائن نے برازیلی پولٹری  کی درآمد  پر پابندی عائد کردی/آسٹریلیا میں کورونا میں اضافہ اور حکومت  کو شدید تنقید کا سامنا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :02 کروڑ9لاکھ50ہزار                     اموات: 7لاکھ60ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 11109443
یورپ 3668652
جنوب مشرقی ایشیا 2900347
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1696890
افریقہ 916644
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 395098

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 5150407 164826 55907 1486
2 برازیل 3164785 104201 55155 1175
3 ہندوستان 2461190 48040 64553 1007
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 10لاکھ 84ہزار

اموات: 24ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 7لاکھ 80ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 568919 11010
2 مصر 96108 5107 145 22
3 نائجیریا 47743 956

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس RECOVER ہونے والوں کی کُل تعداد 1کروڑ 30لاکھ 14ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 25لاکھ 21ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں17لاکھ 74ہزار جبکہ ہندوستان میں17لاکھ 51ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 46ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار9سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • آکسفورڈ  یونیورسٹی کی طر ف سے کورونا وبا کی تیاری کے عندیہ دئے جانے کے بعد  میکسکو نے  اس کے حصول کی کوشش شروع کردی ہےجس کے لئے دوا کی مقامی طورپر میکسکو میں ہی تیاری کی جاسکے گی۔صدر مملکت کے مطابق  اس دوا کی تیاری  آئندہ سال  کے وسط تک  متوقع ہے۔ (الجزیرہ)
  • سپین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت نے ملک گیر بعض نئی پابندیوں کا اطلاق شروع کردیا ہے۔ چنانچہ  ملک بھر میں موجود  کلبوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی طرح سگریٹ  نوشی پر  بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مزید برآں 10 افر اد سے زائد کا ایک جگہ اکٹھے  ہونا بھی منع کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • فلپائن نے  کورونا وبا کے  پیش نظر برازیل سے   مرغی  کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جس کی بڑی وجہ  چین کے بعض شہروں میں برازیل سے بھیجے جانے والی پولٹری لاٹ  میں وائریس کی تشخیص ہے۔واضح رہے کہ برازیل دنیا بھر میں پولٹری سپلائی کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ (الجزیرہ)
  • آسٹریلیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکام  میں انتہائی  تشویش پائی جارہی ہے۔ چنانچہ مارچ 2020ء میں سڈنی میں ایک متأثرہ جہاز کے لنگر انداز ہونے کے معاملہ پر بھی حکومت کو  شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جس سے تقریبا 2700 افراد بغیر کسی قسم کے چیک اپ کے بآسانی باہر آگئے اور عوام الناس میں گھل مل گئے۔ذرائع کے مطابق  آسٹریلیا میں کورونا پھیلنے کی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ غلطی بھی تھی۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

رسولِ اکرمﷺ نے حجرِ اسود کو کیوں بوسہ دیا؟

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2020