• 24 جون, 2025

آج کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذَا السُّوْقِ وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْھَا۔اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ انْ اُصِیْب فِیْھَا صَفْقَۃً خَاسِرَۃً

(کتاب الدعاء للطبرانی)

ترجمہ: ’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں داخل ہو ا)۔ اے اللہ میں تجھ سے اس بازار کی خیر طلب کرتا ہوں، اور اس چیز کی خیر بھی جو اس(بازار) میں ہے۔میں اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں اور اس چیز کے شر سے بھی جو اس میں ہے۔ اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں کہ اس میں نقصان والا سودا پاؤں‘‘۔

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی بازار میں داخل ہونے کی دعا ہے۔

سرورِ کائنات،رحمۃً للعالمین ،حضرت محمدﷺ کا پوری انسانیت پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ آپ نے زندگی کے ہر موڑ پہ دعاؤں کے خزانوں سے ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔

حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’شہروں میں پیاری جگہ اللہ کے نزدیک مسجدیں ہیں اور اللہ کے نزدیک (انسانی) آبادیوں کا ناپسندیدہ حصہ انکے بازار ہیں‘‘۔

(صحیح مسلم)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 14 اگست 2020ء