• 27 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم وقار احمد اٹھوال یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں کہ :
خاکسار کی پھو پھو مکرمہ روبینہ ناصر اہلیہ مکرم ناصر احمد۔ وینس مورخہ 4اگست 2021 ءکی صبح ساڑھے پانچ بجے 57 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ ایک لمبے عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلاء تھیں اور وفات سے 3 دن قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر طاہر ہارٹ انسٹیوٹ میں داخل ہو گئیں جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور موصوفہ 4 اگست کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

مرحومہ کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا چوہدری اللہ داد اٹھوال صاحب کے ذریعہ آئی جب خلافت اولیٰ کے آخر میں 1913ء میں اٹھوال گاؤں پورے کا پورا آغوش احمدیت میں آگیا۔ آپ کے والد چوہدری فضل احمد اٹھوال صاحب کو فرقان فورس میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نیز آپ کے تایا مکرم نیامت احمد اٹھوال نے تقسیم برصغیر کے وقت خدام الاحمدیہ کے ساتھ مل کر ڈیوٹی دیتے ہوئے شہادت کا مقام پایا۔

آپ موصیہ تھیں، صوم و صلوٰۃ کی پابند، نماز تہجدبا قاعدہ ادا کرنے والی، جماعتی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی، ایم ٹی اے کے پروگرام شوق سے دیکھنے والی۔ اپنی ساری زندگی خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے سفید پوشی سے گزاری، کبھی کوئی شکوہ منہ پر نا لاتیں۔ انسان بیمار ہو تو بعض دفعہ چڑچڑا پن آجاتا ہے لیکن آفرین ہے ان پر کہ اس قدر بیماری کے باوجود اور اس قدر لمبے عرصہ بیمار رہنے کے باوجود ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملتی۔ نہایت سادہ مزاج۔ ہر ایک سے محبت بھرا سلوک، ہر ایک سے پیار سے ملنا، خاموشی سے ہر ایک کا بڑھ چڑھ کر خیال کرنے والی، کسی سے گلے شکوہ نہ کرتی۔ اپنی تمام مشکلات اس مشکل کشا خدا کے سامنے بیان کرتیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماتے ہوئے ان کے درجات بلند کرے۔ اور ان کی اولاد کو بھی نیکوں پر قائم رکھتے ہوئے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والا بنائے آمین۔

ان کی فیملی جس میں ان کے خاوند کے علاوہ 2بیٹیاں فائزہ ناصر اہلیہ ابرار احمد اٹھوال اور مائرہ ناصر بھی شامل ہیں ان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2021