• 19 مئی, 2024

اعلانِ ولادت

مکرم مظفر احمد درانی دعا کی درخواست کرتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و احسان سے خاکسار کی بہو نداء السلام اور بیٹے محمد مطیع اللہ دُرانی کو 25؍اگست 2022ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچے کا نام شہریار خان دُرانی تجویز ہوا ہے۔ بچہ مکرم محمد شریف درانی صاحب مرحوم سابق معلم وقف جدید کا پڑپوتا اور مکرم عبد المنان صاحب دارالفتوح غربی ربوہ حال مقیم ہالینڈ کا نواسہ ہے۔ قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ مولا کریم اپنے رحم و کرم سے بچے کو صحت والی لمبی بابرکت زندگی عطا فرمائے، خادمِ دین، خلافت کا وفادار، سلسلہ کا مفید وجود اور والدین کے لئے قرۃ العین بنائے اور سارے خاندان کے لئے خیر و برکت کا موجب بنائے اور دین و دنیا کی حسنات عطا فرمائے۔

ادارہ الفضل آن لائن کی طرف سے مبارکباد پیش ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ