• 5 مئی, 2024

مکرم چوہدری سمیع اللہ سیال، وکیل الزراعت وفات پا گئے

مکرم حکیم محمد قدرت اللہ محمود چیمہ تحریر کرتے ہیں۔

احباب کو نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جا تی ہے کہ مکرم چوہدری سمیع اللہ سیال صاحب وکیل زراعت تحریک جدید مؤرخہ 14 ستمبر 2022ء کو نوے سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

آپ سینئیر واقفِ زندگی تھے۔ آپ نے مکرم چوہدری حمید اللہ مرحوم اور مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین مرحوم کے ہمراہ حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر جماعت کے لیے اپنی زندگی وقف کی اور تادم ِوفات اپنے اس عہد کو نبھانے کی توفیق پائی۔ جماعت کے لئے آپ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ بوقت وفات آپ تحریک جدید میں بطور وکیل زراعت خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔ نہایت سادہ اور منکسر المزاج طبیعت کے حامل انسان تھے۔

محلہ دارالرحمت وسطی میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے اکثر بیت الناصر میں نماز کے لئے تشریف لاتے اور ملاقات ہو جاتی ۔آپ اپنے اور اپنی اولاد کے اوپر ہونے والے اللہ تعالیٰ کے افضال اور نعماء کا ذکر کرتے ہوئے ہمیشہ کہتےکہ یہ سب وقف زندگی کی برکات ہیں۔

 آپ مکرم ڈاکٹر ضیا اللہ سیال حال کینیڈا اور مکرم افتخار اللہ سیال واقفِ زندگی تحریک جدید ربوہ کے والد ماجد تھے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے ساتھ پیار اور عفو کا سلوک فرمائے۔ اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آپ کے سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور آپ کی اولاد کو ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا ارحم الراحمین

(ادارہ الفضل آپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

مجددین اسلام-تعارف و کارہائے نمایاں (کتاب)