• 25 اپریل, 2024

صلح کا ہاتھ تم پہلے بڑھاؤ

’’اگر تم سے کوئی صلہ رحمی کر رہاہے یا اچھے اخلاق سے پیش آرہاہے تو تم اس کے بدلے میں اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ اگر کوئی تعلق توڑنا بھی چاہتاہے تو اس سے تعلق جوڑو۔ تو دیکھیں کتنی پیاری تعلیم ہے۔ صلح کا ہاتھ تم پہلے بڑھاؤ اگر ہر مسلمان اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو کیا کوئی جھگڑا باقی رہ جاتا ہے۔ ہر طرف امن کی فضا قائم ہوجائے گی۔ اب یہ تعلیم جو ہے اس کو رواج دینا اور یہ اعلیٰ اخلاق اپنے رشتہ داروں کو سکھانا آج ہر احمدی کا کام ہے۔ تب ہی تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ ولسلام نے فرمایاہے کہ تم صلح میں پہل کرو اور سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو۔ تب ہی یہ اعلیٰ اخلاق کا معاشرہ قائم ہوسکتا ہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ 23جنوری 2004ء بحوالہ الاسلام ویب سائٹ)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین ماہ اگست 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ