• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا سے لکھتی ہیں۔
18ستمبر2021ء کے روزنامہ الفضل میں کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کے بارے ہدایات بعنوان ’’ہدایات بابت کمپوزنگ و پروف ریڈنگ‘‘ پڑھا۔ آپ نے کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ سے متعلق پچاس راہنما اصولوں کوبیان کر کے یقیناً میرے جیسے نئے لکھنے والوں پر بڑا احسان کیا ہے۔ اُمید کرتی ہوں کہ یہ محنت شاقہ سے لکھے گئے تمام نکات روز نامہ الفضل آن لائن کے تمام قلمی معاونت کرنے والوں اور قارئین کے لیے ہر لحاظ سے ممد و معاون ثابت ہونگے۔ ان شاءاللہ! اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو اور اس کارِ خیر میں آپ کا معاون و مددگار بھی۔ آمین

• مکرمہ عائشہ چوہدری ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدام الاحمدیہ (یوکے) کے اجتماع میں شمولیت کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی تھیں مگر آپ نے جس انداز میں ان لمحات کا ذکر کیا ہے وہ ان لائیو وڈیوز اور تصاویر سے کہیں زیادہ خوبصورت اور متاثر کن ہے ۔اللہ تعالی ہم سب کو اپنے پیارے حضور ایدہ اللہ تعالی کی ہر بات ہر لفظ ہر حکم کو اپنے اندر اتارنے کی توفیق دے اور ہم سب ان کی اطاعت کرنے والے ہوں ۔آمین

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین ماہ اگست 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ