• 8 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

حالتِ رکوع کی دُعائیں

حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ پڑھتے تھے۔ یعنی پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا

(ترمذی کتاب الصلوٰۃ)

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبی کریمؐ رکوع اور سجدوں میں یہ پڑھتے تھے:

سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَاءِکَۃِ وَالرُّوْحِ

(مسلم کتاب الصلٰوۃ )

ترجمہ: بہت تسبیح کے لائق،بہت ہی پاکیزگی رکھنے والا، فرشتوں اور روح کا ربّ!

حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمؐرکوع وسجود میں یہ دعا پڑھتے تھے:

سُبْحَانَکَ الَلّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ

(بخاری کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ: اے اللہ ہمارے ربّ! تو پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ!مجھے بخش دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ60)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

غزل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اکتوبر 2022