• 6 مئی, 2025

اعلان ولادت

مکرم حماد احمد مربی سلسلہ ریسرچ سیل ربوہ سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
خاکسار کے بڑے بھائی مکرم اعتزاز احمد بھٹی آف سربٹن۔ برطانیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے بیٹی جیسی رحمت اور نعمت سے نوازا ہے۔پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےازراہِ شفقت نام جاثیہ اعتزاز مرحمت فرمایا ہے۔

عزیزہ وقف نوکی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ اس سےقبل بھائی کی پہلی بیٹی عزیزہ ماہین بھٹی 27 جون 2018ء کو قضائے الٰہی سے آٹھ ماہ کی عمرمیں وفات پاگئی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل اور پیارے آقا کی خاص دعاؤں کی بدولت بھائی کو نعم البدل عطا فرمایا ہے۔ عزیزہ جاثیہ اعتزاز کے دادا مکرم اعجاز احمد کا تعلق جماعت احمدیہ مرید کے ضلع شیخوپورہ سے ہے اور عزیزہ کے پردادا مکرم منشی نور حسین (مرحوم) کولمبا عرصہ بطور صدر جماعت مرید کے خدمت کی توفیق ملى۔

احبابِ جماعت کی خدمت میں عاجزانہ دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ عزیزہ جاثیہ اعتزاز کو صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے، خلیفۂ وقت کی فرمانبردار اور جماعت کے لئے مفید وجود بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 20؍ نومبر 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 دسمبر 2020