مکرم ملک اللہ بخش سابق کارکن تحریک جدیداعلان بھجواتے ہیں کہ:
خاکسار کی پوتی نجم السحر طاہر واقفہ نو بنت مکرم طاہر احمد ملک کارکن وکالت وقف نو تحریک جدید ربوہ نے اللہ تعالی کے فضل سےساڑھے چھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کرلیا ہے۔بچی کو قرآن اس کی والدہ اور خاکسار نے پڑھایا۔
تقریب آمین 22اکتوبر2020 بروز جمعرات گھر پر منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی مکرم سید قمر سلیمان صاحب وکیل وقف نو تھے۔ آپ نے بچی سے قرآن کریم سنا اور دعا کروائی۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ بچی کو نیک قسمت کرے۔