• 22 مئی, 2024

ویسٹرن اےریجن کینیا کے شیانڈا اور نڈیویسی مقامات پر ریجنل جلسے

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے ماہ نومبر، 2021ء میں انصار اللہ ویسٹرن اے ریجن کو شیانڈا مسجد میں مؤرخہ 7نومبر بروزاتوار اور مؤرخہ14 نومبر بروز اتوارکو نڈیویسی نماز سنٹر میں ریجنل لیول پہ تربیتی جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان دونوں پروگرامز میں 13مجالس سے 76انصار اللہ نے شرکت کی توفیق پائی۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے بڑے جلسہ اور Gatherings بند تھیں، اور حال ہی میں کرونا کے کیسز کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے کافی پابندیا ں کم کی تھیں۔ ایسی صورت ِ حال میں احباب کے تربیتی معیار بلند کرنے کے لئے اور خدماتِ دینیہ کی یاد دہانی کے لئے یہ پروگرامز ترتیب دیے گئے تھے۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

پہلا پروگرام مؤرخہ 7نومبر،2021 بروزاتوار شیانڈا مسجد میں منعقد ہوا جو ریجنل ہیڈ کوارٹربھی ہے۔ اس جلسہ میں 10مجالس سے 52انصاراللہ شریک ہوئے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے سب احباب نے ماسک پہنے تھے اور باقاعدہ ٹمپریچر چیک کر کے، نیز رجسٹریشن کر کے انصار اللہ جلسہ کے لئے شامل ہوئے۔ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ مکرم ومحترم آدم ویرے صاحب، ناصر مجلس شیانڈا نے سورۃ الحشر کا آخری رکوع بمعہ سواحیلی ترجمہ پڑھ کر سُنایا جس کے بعد مکرم ومحترم عیدی حمیسی صاحب، زعیم انصار اللہ ویسٹرن اے ریجن نے انصار اللہ کا عہد دہرایا جسکے بعد مکرم ومحترم رجب شیسیا (Shisia) صاحب، ناصر مجلس شیبینگا (Shibinga) نے حضرت مسیح موعود ؑکا پاکیزہ منظوم کلام کا سواحیلی ترجمہ سنایا۔ اسکے بعد مکرم ومحترم عیدی حمیسی صاحب زعیم انصار اللہ ویسٹرن اے ریجن نے نماز اور عبادات کی اہمیت پر سیر حاصل تقریر کی۔ جسکے بعد مکرم ومحترم ایوب وابویابو (Wabuyabo) صاحب،ناصر مجلس شیانڈا نے تلاوتِ قرآن ِ کریم اور اس کے مطالب پہ غور کرنے کے حوالے سے تقریر کرنے کی توفیق پائی۔ اس کے بعدمکرم ومحترم قاسم خاطب صاحب،ناصر مجلس ممیاس(Mumias) نے حضرت مسیحِ موعود ؑ کی رسولِ پاک ﷺ سے محبت کے حوالے سے تقریر کی توفیق پائی اور آپؑ کے اقوال اور واقعاتِ زندگی سے اس مضمون پہ روشنی ڈالی۔ اسکے بعد مکرم ومحترم عثمان اخوئینا (Akhonya) صاحب ناصر مجلس شیانڈانے آنحضرت ﷺ کی آمد کی بائیبل میں مذکورہ پیشگوئیوں پہ تفصیلی تقریر کی توفیق پائی۔ اسکے بعد مکرم ومحترم صدّام رجب صاحب، مبلغ سلسلہ نے نظامِ جماعت سے تعاون اور تبلیغی سرگرمیوں پہ زور دینے کے حوالے سے تقریر کی توفیق پائی۔ آخر پہ اس عاجز نے شرکاءِ جلسہ سے اختتامی تقریر میں عبادات، انفاق فی سبیل اللہ، گناہوں سے اجتناب، اطاعتِ خلافت ونظامِ جماعت نیز اپنے علمی معیار بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا جو مکرم ومحترم صدّام رجب صاحب، مبلغ سلسلہ نے کروائی اسکے بعد نمازِ ظہر وعصر باجماعت ادا کی گئیں۔ انکے بعد شرکاءِ جلسہ کے لئے طعام کا انتظام تھا جسکے بعد یہ مبارک تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

دوسرا پروگرام مؤرخہ14نومبر،2021 بروزاتوار نڈیویسی نماز سنٹر میں منعقد ہوا جہاں ریجنل ہیڈکوارٹر سے دور کی جماعتوں کے لئے اس پروگرام کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس جلسہ میں3مجالس سے 22انصاراللہ شریک ہوئے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے سب احباب نے ماسک پہنے تھے اور باقاعدہ ٹمپریچر چیک کر کے، نیز رجسٹریشن کر کے انصار اللہ جلسہ کے لئے شامل ہوئے۔ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ مکرم ومحترم نور سلیمان صاحب،ناصر مجلس سنوکو نے سورۃ القارعۃ بمعہ سواحیلی ترجمہ پڑھ کر سُنائی جس کے بعد مکرم ومحترم عیدی حمیسی صاحب، زعیم انصار اللہ ویسٹرن اے ریجن نے انصار اللہ کا عہد دہرایا جسکے بعد مکرم ومحترم نور سلیمان صاحب،ناصر مجلس سنوکو نے حضرت مسیح موعود ؑ کا پاکیزہ منظوم کلام کا سواحیلی ترجمہ سنایا۔ اسکے بعد مکرم ومحترم عیدی حمیسی صاحب زعیم انصار اللہ ویسٹرن اے ریجن نے نماز اور عبادات کی اہمیت پر سیر حاصل تقریر کی۔ جسکے بعد مکرم ومحترم قاسم موانگی (Mwangi) صاحب، معلم سلسلہ نڈیویسی سنٹر نے تلاوتِ قرآن ِ کریم اور اس کے مطالب پہ غور کرنے کے حوالے سے تقریر کرنے کی توفیق پائی۔ اس کے بعدمکرم ومحترم عبد اللہ حاجی صاحب،معلم سلسلہ سنوکو سنٹر نے حضر ت مسیحِ موعود ؑ کی رسولِ پاک ﷺ سے محبت کے حوالے سے تقریر کی توفیق پائی اور آپؑ کے اقوال اور واقعاتِ زندگی سے اس مضمون پہ روشنی ڈالی۔ اسکے بعد مکرم ومحترم ناصر عبد الراشد صاحب ناصر مجلس نڈیویسی نے آنحضرت ﷺ کی آمد کی بائیبل میں مذکورہ پیشگوئیوں پہ تفصیلی تقریر کی توفیق پائی۔ آخر پہ اس عاجز نے شرکاءِ جلسہ سے اختتامی تقریر میں عبادات، انفاق فی سبیل اللہ، گناہوں سے اجتناب، اطاعتِ خلافت ونظامِ جماعت نیز اپنے علمی معیار بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ جس کے بعد نمازِ ظہر وعصر باجماعت ادا کی گئیں۔ انکے بعد شرکاءِ جلسہ کے لئے طعام کا انتظام تھا جسکے بعد یہ مبارک تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس تقریب کے بعد خدام الاحمدیہ مجلس سنوکو نے ایک فٹبال میچ کا انتظام کیا ہوا تھا جو شام 5:30 بجے ختم ہوا۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگرامز کے دور رس نتائج نکالے اور احبابِ جماعت کے علم و عمل کی قوت کو بڑھائے نیز سلسلہ احمدیہ اور خلافتِ حقہ سے سچا اخلاص و وفا کا تعلق بنا دے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: احمد عدنان ہاشمی۔ نمائندہ الفضل آًن لائن کینیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ