• 3 مئی, 2024

آج ہر ملک سے آتی ہے ندائے احمدبرؑ

آج ہر ملک سے آتی ہے ندائے احمدبرؑ
جوق در جوق صدا، ہم ہیں فدائے احمدبرؑ

آج ہم سے ہے فقط امن کا برپا ہونا
احمدیت پہ ہے شفقت کی ردائے احمدبرؑ

ہے محبت ہی محبت، نہیں نفرت کچھ بھی
ہر طرف پھیل رہی ہے یہ صدائے احمدبرؑ

صرف اسلام ہے اب امن کا رہبر جگ میں
بات قرآن کی دنیا کو سنائے احمدبرؑ

اب فقط ظلم کا پہرہ ہے جہاں میں ہر سُو
امن چاہو تو چلو سوئے سرائے احمدبرؑ

ہر طرف عدل کی دعوت کا کرے پرچار
خوابِ غفلت سے مسلماں کو جگائے احمدبرؑ

آج جو عاملِ قرآں ہے وہ پائے گا فلاح
لو تمہیں طور تسلی کا بتائے احمدبرؑ

عدل و انصاف بِنا امن نہیں ہے ممکن
قریہ قریہ یہی آواز لگائے احمدبرؑ

(نور احمد ثاقب۔برکینافاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ