• 18 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم مجید احمد سیالکوٹی ۔ برطانیہ سے اعلان بھجواتے ہیں کہ :
احباب جماعت کی خدمت میں افسوسناک اطلاع دی جاتی ہے کہ خاکسار کے بڑے بھائی مکرم نعمت علی صاحب 3؍ مارچ 2021ء کو گلفورڈ ہسپتال میں دل اور گردوں کے عارضہ کی وجہ سے 81 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔ انا للّٰہ ونا الیہ راجعون۔ مرحوم بڑے ملنسار تھے۔ چندوں میں باقاعدہ اور خلافت کے عاشق تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ بھائی مرحوم کے تین بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں جو سب صاحب اولاد اور جماعت کی خدمت میں کسی نہ کسی رنگ میں مصروف ہیں۔ الحمدللہ۔ بھائی کا دائرہ واقفیت وسیع تھا اس لئے ہمارے گاؤں سدھے چک سیالکوٹ میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے جس میں عزیز و اقارب اور غیر از جماعت دوست آئے ہوئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ مکرم راجہ برہان احمد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ نے مورخہ 5؍مارچ 2021ء کو Eashing Cemetery, Godalming میں شام 3؍بجے پڑھائی اور بعد ازاں تدفین کے عمل کے بعد خاکسار نے دُعا کروائی۔

احبا ب جماعت سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مارچ 2021