رَبِّ لَا تُبْقِ لِیْ مِنَ الْمُخْزِیَاتِ ذِکْرًا
(الحکم جلد10 نمبر31 مورخہ 10؍ستمبر 1906ء۔ الحکم جلد10 نمبر32 مؤرخہ 17؍ستمبر 1906صفحہ1۔ تذکرہ صفحہ568 ایڈیشن چہارم)
ترجمہ:اے میرے رب! میرے لئے رسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھ۔
یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کا ہر رسوا کرنے والی چیز سے خدا کی پناہ میں آنے کا الہام ہے۔
بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
پھر ستمبر 1906ء کا الہام ہے ’’رَبِّ لَا تُبْقِ لِیْ مِنَ الْمُخْزِیَاتِ ذِکْرًا۔ اے میرے رب میرے لئے رسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھ۔
(خطبہ جمعہ 13 اکتوبر 2006ء،خطبات مسرور جلد 4 صفحہ:522)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)