اصلاح نفس کے اصول
امام غزالی کی کتاب ’’احیا٫ العلوم‘‘ میں لکھاہے کہ اصلاح نفس کے چار اصول ہیں۔
- مشارطہ، اپنے نفس کے ساتھ شرط لگانا کہ گناہ نہیں کروں گا۔ہر صبح اپنے نفس کے ساتھ شرط لگائی جائے کہ آج دن بھر گناہ نہیں کرنا۔
- مراقبہ، کہ آیا گناہ تو نہیں کیا۔ دن بھر اپنی نگرانی رہے کہ گناہ نہ ہو جائے۔
- محاسبہ، کہ اپنا حساب کرے کہ کتنے گناہ کیے اور کتنی نیکیاں۔رات کو سونے سے پہلے دن بھر کا جائزہ لیا جائے کہ کیا غلط ہوا اور کیا اچھا۔
- موٴاخذہ، کہ نفس نے جو دن بھر میں نافرمانیاں کیں ہیں اس کو ان کی سزا دینا یعنی عبادت کا بوجھ ڈالے۔ جو غلط ہوا اس پر شرمندگی کے ساتھ استغفار کرے اور جو اچھا ہوا اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی اصلاح کی طرف مائل کرے، آمین۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)