• 14 مئی, 2024

فقہی کارنر

قرآن کریم میں سب قوانین موجود ہیں

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: آنحضرت ﷺ کو اس ملک کے لئے نہ صرف رسول کر کے بھیجا بلکہ اس ملک کا بادشاہ بھی بنا دیا اور قرآن شریف کو ایک ایسے قانون کی طرح مکمل کیا جس میں دیوانی، فوجداری، مالی سب ہدایتیں ہیں سو آ نحضرت ﷺ بحیثیت ایک بادشاہ ہونے کے تمام فرقوں کے حاکم تھے اور ہر ایک مذہب کے لوگ اپنے مقدمات آپ سے فیصلہ کراتے تھے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ ایک مسلمان اور ایک یہودی کا آ نجناب کی عدالت میں مقدمہ آیا تو آ نجناب نے تحقیقات کے بعد یہودی کو سچا کہا اور مسلمان پر اُس کے دعوے کی ڈگری کی۔

(چشمہٴ معرفت،روحانی خزائن جلد 23صفحہ 242۔243)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

پچھلا پڑھیں

احمدیہ ہسپتال برکینا فاسو میں استقبالیہ تقریب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مارچ 2022