• حضرت خریم بن فاتکؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتاہے اسے اس کے بدلہ میں سات سو گنا ثواب ملتاہے۔
(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب فضل النفقۃ فی سبیل اللّٰہ )
• حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مَیں تمہیں سب سخیوں سے بڑے سخی کے بارہ میں نہ بتاؤں ؟ اللہ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ کر سخاوت کرنے والا ہے۔ پھر مَیں تمام انسانوں میں سے سب سے بڑا سخی ہوں۔
(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد از علامہ ھیثمی جلد 9 صفحہ 13 بیروت)