• 23 اپریل, 2024

ریجنل اجتماع لجنہ اماءاللہ این۔بی۔آر۔ گیمبیا

مربی سلسلہ این۔بی۔آر ریجن مکرم لامین نیابلی لکھتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس لجنہ اماء اللہ این۔بی۔آر ریجن کو اپنا ریجنل اجتماع کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ

یہ اجتماع مؤرخہ 29؍ جنوری 2023ء بروز اتوار جماعتی ریجنل ہیڈ کوارٹر فرافینی میں منعقد ہوا۔ جس میں 09 مجالس کی لجنات اور ناصرات نے دور دراز کا سفر کرکے اس میں شمولیت اختیار کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا جوکہ مکرمہ بنٹا جائن صاحبہ نے کی۔تلاوت کے بعد تمام شاملین نے ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ کی صدارت میں عہد دہرایا۔ عہد کے بعد مکرمہ فاٹوماٹا جائن اور ان کی ٹیم نے لوکل زبان مینڈیکا میں ایک نظم کے ساتھ اجتماع میں حاضرین کا استقبال کیا۔

ریجنل صدر صاحبہ کے افتتاحی خطاب کے بعد لوکل صدر صاحبہ نے اسلام میں مساوات کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔

ظہر اورعصر کی نمازیں دوپہر ڈھائی بجے ادا کی گئیں۔نمازوں کے بعد حاضرین کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کے فوراً بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز کیا گیا۔ تعلیمی مقابلوں کے بعد یالل باہ مجلس کی محترمہ جولی باہ نے لجنہ اماءاللہ کی ذمہ داریوں کے عنوان پر تقریر کی۔

اجتماع کے آخری سیشن کے دوران پوزیشن لینے والی لجنات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ریجنل صدر صاحبہ لجنہ نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے لجنہ کو مالی قربانی کے حوالے سے بھی توجہ دلائی۔

اجتماع میں شامل ایک لجنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ دوسرے لوگ کس طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ انہیں اپنے وسائل کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

وہ لجنہ پر مزید زور دیتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی احمدی مردوں سے کریں اور ایسا کرتے ہوئے نیک لوگوں کی تلاش کریں۔

اجتماع کا اختتام صدر صاحبہ کی اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ اجتماع کی کل حاضری 57 رہی۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل آئن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

ایک سبق آموز بات (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ